تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف لاہور میں آباد ہو گیا، ہزاروں سالکین معتکف
ہزاروں مرد و خواتین جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ معتکف ہو گئے، حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا شہر اعتکاف لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام آباد ہو گیا۔ سندھ، بلوچستان، شمالی علاقہ جات اور جنوبی پنجاب سے معتکفین کی آمد کا سلسلہ ایک روز پہلے سے شروع ہو گیا تھا۔ 20 رمضان کو بعد از نماز ظہر تا مغرب معتکفین کا تانتا بندھا رہا۔ ایڈوانس رجسٹریشن کرنے والے ہزاروں معتکف اپنے اپنے حلقوں میں با آسانی پہنچ گئے جبکہ دیگر معتکفین بھی رجسٹریشن اور سیکیورٹی کے مراحل سے گزرنے کے بعد شہر اعتکاف کے مکین بن گئے۔ خواتین کیلئے الگ جگہ پر اعتکاف گاہ بنائی گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری روزانہ بعد از نماز تراویح درس قرآن و تصوف دیں گے۔ ان کے خطابات ویمن اعتکاف گاہ میں بڑی LED سکرینز کے ذریعے براہ راست سنیں جائیں گے جبکہ انکے خطابات www.minhaj.tv کے ذریعے پوری دنیا میں براہ راست سنے جائیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شہر اعتکاف میں نماز مغرب کی امامت کروانے کے بعد معتکفین کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔#WelcomeToItikafCity
Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Wednesday, July 8, 2015
تبصرہ