سپین: چوہدری امتیاز آکیہ کی طرف سے منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں افطار ڈنر

اللہ کی مدد ہمیشہ نیک بندوں کے ساتھ رہتی ہے: علامہ صفدر مجید قادری
تشریف لانے والے تمام احباب کا مشکور ہوں: امتیا زآکیہ

بارسلونا (یوسف چوہدری) معروف بزنس مین اور چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک سپین چوہدری امتیاز آکیہ کیطرف سے 4 جولائی 2015ء کومنہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ایگزیکٹو عہدیداران، سرپرست محمد نواز کیانی، صدر محمد اکرم بیگ، سینئر نائب صدر ظل حسن، صدر مجلس شوریٰ حاجی طاہر پرویز، صدر پاکستان عوامی تحریک محمد اقبال چوہدری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک راحیل اکرم ایڈووکیٹ، سیکرٹری میڈیا محمد یوسف چوہدری، سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد افضال گوندل، سیکرٹری ممبر شپ پاکستان عوامی تحریک محمد قدیر چوہدری، ڈائریکٹر اسلامک سنٹر بارسلونا علامہ غلام عربی، صدر منہاج یوتھ لیگ حسنات مصطفی ہاشمی، سیکرٹری جنرل منہاج القرآن سپین محمد عتیق قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک اوسپیتالیت شہباز علی چیمہ، نائب صدر چوہدری عبدالحمید، یوتھ لیگ کے محمد ذیشان سمیت اوسپیتالیت تنظیم کی نومنتخب قیادت کے علاوہ مقامی کاروباری شخصیت چوہدری نزاکت حسین، قدیر احمد خان، راجہ ذوالفقار، ملک محمد اکرم اعوان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

افطار سے قبل علامہ صفدر مجید قادری نے یوم شہدائے بدر کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد ہمیشہ اللہ کے نیک بندوں کے ساتھ رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ حنین کے علاوہ کبھی بھی کسی جنگ میں مسلمانوں کی تعداد میں کثرت نہیں رہی بلکہ جنگ بدر میں تو دشمنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی تعداد انتہائی کم اور سازوسامان تو نہ ہونے کے برابر تھا لیکن پھر بھی مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی اور یہ اسلام کی وہ واحد جنگ تھی جس کی فتح کی نوید جنگ سے قبل ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا دی تھی۔

میزبان محفل چوہدری امتیاز آکیہ نے اختتام محفل پر آنیوالے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top