کارکنان یقین اور توکل کے ساتھ انقلاب کی جدوجہد جاری رکھیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

Day Four of Itikaf City 2015 by Minhaj-ul-Quran International

شہر اعتکاف میں 24 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین کو درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ مقامِ صبر یقین کے بغیر حاصل نہیں ہوتا۔ راہ انقلاب میں ایسا مقام صبر چاہیئے کہ فولاد بھی ٹکرا جائے تو لرزش نہ آئے۔ تاریخ انسانی میں ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والے دو طرح کے لوگ ہوئے ہیں۔ ایک وہ جو صبر و استقامت کے ساتھ منزل کی طرف سفر کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو مشکلات میں جدوجہد سے کنارا کشی اختیار کر لیتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں بھی 700 میں سے 300 لوگ منافق عبداللہ بن ابی کے ساتھ بھاگ گئے تھے۔ قرآن مجید نے کہا ہے کہ شیطان نے ان کے ذہن میں وسوسہ ڈال دیا، جس کی وجہ سے وہ بھاگ گئے۔ جو صحابہ محاذ جنگ پر ڈٹ گئے انہیں ان کے یقین نے حوصلہ دیا پھر اللہ تعالی کی مدد سے کامیابی ان کا مقدر ٹھہری۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آج خواتین غلبہ اسلام کی جدوجہد میں حصہ لیتی ہیں تو یہ صحابیات کی سنت ہے۔ یہ حسینی سنت ہے۔ اگر ایسا غلط ہوتا تو قافلہ حسین میں خواتین کو شامل نہ کیا جاتا۔ حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ کی خادمہ تھیں، وہ میدان جنگ میں جاتیں جہاں پیچھے ہٹنے والوں کو پتھر مار کر کہتی تھیں کہ شرم سے ڈوب مرو، جاؤ اور میدان جنگ میں لڑو۔ غزوہ احد میں حضرت ام ایمن نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیکیورٹی کی۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، حضرت ابو سعید خدری کی والدہ حضرت ام سُلیم رضی اللہ عنہا نے بھی میدان جنگ میں جا کر حصہ لیا۔ حضرت سعد بن وقاص کی والدہ حضرت ام سعد رضی اللہ عنہا دفاعی دستے کی سربراہ تھیں۔ حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا اپنے جسم کے ساتھ لوہے کی دو زرہیں پہن کر جنگ لڑتی تھیں، ان کے جسم پر تیرہ زخم لگے۔ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا باقاعدہ مسلح ہو کر میدان جنگ میں جاتیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین انہی بنات اطہار اور صحابیات کی پیروکار ہیں۔ اسی طرح صحابہ کرام بزرگی میں بھی جنگ میں حصہ لیتے۔ حضرت ابو ایوب انصاری نے چورانوے برس کی عمر میں قسطنطنیہ کی جنگ میں حصہ لیا۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ ایمان شک کی جڑیں کاٹتا ہے، جس سے یقین پیدا ہوتا ہے۔ یقین سے توکل جنم لیتا ہے، جبکہ شک بے صبری اور وسوسے لاتا ہے۔ شک سے حوصلہ اور ہمت ہار جاتی ہے۔ مومن کا کام توکل پر قائم رہنا اور یقین کا دامن تھامے رکھنا ہے۔ میری جدوجہد میں مایوسی نہیں، آپ بھی مایوسی کو زندگی سے ختم کر دیں۔ آپ کی یہ جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی، انقلاب آ کر ہی رہے گا۔

جھلکیاں

  • ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین، حماد مصطفی المدنی نے شہراعتکاف کے مختلف حلقہ جات کا دورہ کیا اور معتکفین سے ملے۔
  • عصر کی نماز کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خواتین اعتکاف گاہ میں گئے، جہاں ہزاروں خواتین کے اجتماع سے خطاب کیا۔
  • نماز تروایح کے بعد اسیران انقلاب اور زخمی ہونے والوں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان کو میڈلز اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
  • خطاب کے دوران ڈیڑھ گھنٹے تک ہلکی ہلکی بارش ہوتی رہی، تاہم مسجد کے صحن میں ہزاروں معتکفین جم کر بیٹھے رہے۔
  • شیخ الاسلام کا خطاب شب ڈیڑھ بجے ختم ہوا۔

Day Four of Itikaf City 2015 by Minhaj-ul-Quran International

Day Four of Itikaf City 2015 by Minhaj-ul-Quran International

Day Four of Itikaf City 2015 by Minhaj-ul-Quran International

Day Four of Itikaf City 2015by Minhaj-u-Quran International HD Photoshttps://www.flickr.com/photos/minhajulquran/sets/72157655654076141

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Sunday, July 12, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top