سرگودھا: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا چوتھا روز

مورخہ: 29 جون 2015ء

سرگودھا: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا چوتھا روز

تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیر اہتمام ہونے والے دروس عرفان القرآن میں چوتھے روز کاخطاب عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر کیا گیا جس میں خطاب کیلئے علامہ مفتی ارشادحسین سعیدی صاحب کو خصوصی طورپر کراچی سے مدعوکیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحب نے فرمایا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اصل، ہمارے ایمان کی جڑ اور ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ عقیدہ ختم نبوت پر اوائل دور سے لوگوں نے حملہ کرنے شروع کئے اوراس دورکا سب سے بڑافتنہ مرزاغلام احمد قادیانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ہمارے شیخ ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے قرآن وحدیث سے دلائل دیتے ہو ئے اپنے خطابات وکتابوں کا اتنا بڑہ ذخیرہ امت مسلمہ کودیا جس سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔ تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے اوراپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے عقیدہ کے حفاظت کریں اورفتنہ قادیانیت سے بچائیں۔ دروس عرفان القرآن میں شہر کے تاجران، وکلاء، سول سوسائٹی اور وابستگان وکارکنان تحریک منہاج القرآن نے بھرپورشرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ مفتی ارشاد حسین صاحب نے رقت آمیز دعاکی جس سے ہر آنکھ اشک بارہوگئی۔

سرگودھا: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا چوتھا روز

سرگودھا: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا چوتھا روز

سرگودھا: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا چوتھا روز

سرگودھا: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا چوتھا روز

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top