مرکزی باڈی کو تحلیل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان عوامی تحریک

لاہور (24 جولائی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی عہدے ختم نہیں کئے بلکہ ایک کور کمیٹی تشکیل دینے پر غور و خوض کیا گیا ہے جوعوامی تحریک کا ایک موثر پالیسی ساز فورم ہو گا، جو قائد عوامی تحریک کی ہدایات کے مطابق سیاسی و تنظیمی امور انجام دے گا، اس کور کمیٹی کے ممبران کا تقرر ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے اور اس حوالے سے سربراہ عوامی تحریک کی زیر صدارت آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں نئے تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی غور و خوض ہو گا اور کور کمیٹی کے ممبران کے ناموں پر غور ہو گا، مرکزی باڈی کو تحلیل کرنے یا مرکزی عہدے ختم کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top