ڈاکٹر طاہرالقادری 29 جولائی کو اسلام آباد میں امن کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمہ کے نصاب کی تقریب رونمائی کی صدارت کرینگے
لاہور (26 جولائی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری 29 جولائی کو اسلام آباد میں امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے مرتب کئے گئے امن نصاب کی تقریب رونمائی کی صدارت کرینگے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے طلباء، وکلاء، صحافیوں، فورسز کے افسران علماء و مشائخ، آئمہ مساجد کیلئے 11کتابوں پر مشتمل نصاب تیار کیا ہے، جس میں قرآن و سنت کی روشنی میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے دلائل دئیے گئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ امن نصاب تیار کرنا قومی ایکشن پلان کے تحت حکومت کی ذمہ داری تھی جو اس اسلامی اور قومی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ 6ماہ میں علالت کے باوجود یہ امن نصاب تیار کیا ہے، امن نصاب انگریزی، عربی اور اردو زبان پر مشتمل ہے۔ امن نصاب کی رونمائی کی پہلی تقریب 23جون کو لندن میں منعقد ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ یہ نصاب پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کیلئے تیار کیا گیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی تحقیقی کاوش ہے جس سے نوجوانوں، دانشوروں کو فتنہ خوارج کو سمجھنے اور اسے رد کرنے میں مدد ملے گی۔
تبصرہ