ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان میں مصروف ترین قیام کے بعد یورپ کے تنظیمی دورہ پر روانہ

مورخہ: 01 اگست 2015ء

تنظیم سازی، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وکلاء سے طویل مشاورت، فروغ امن کے نصاب کی تیاری میں مصروف رہے
دورہ یورپ کے دوران فروغ امن اور انسداد دہشتگردی کے نصاب کی تقاریب رونمائی میں شرکت کرینگے

لاہور (یکم اگست 2015) قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان میں مصروف ترین قیام کے بعد یورپ کے تنظیمی دورہ پر روانہ ہو گئے۔ یورپ کے دورہ کے دوران وہ انسداد دہشتگردی اور فروغ امن کے نصاب کے حوالے سے عوامی تحریک کی یورپین تنظیموں کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقاریب رونمائی میں شریک ہونگے اور ستمبر میں وطن واپس پہنچ جائینگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان قیام کے دوران تنظیم سازی، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وکلاء سے طویل مشاورت، فروغ امن کے نصاب کی تیاری میں مصروف رہے۔ قائد عوامی تحریک نے پوری توجہ عوامی تحریک کی تنظیم نو اور تحریک منہاج القرآن کے تربیتی پروگرامز اور فلاحی منصوبہ جات پر مرکوز تھی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ملاقاتوں اور مشاورت سے کارکنوں کو نیا ولولہ اور جذبہ ملا۔ سربراہ عوامی تحریک نے تنظیمی مصروفیات میں علماء کونسل، ویمن لیگ، لائرز ونگ، یوتھ ونگ، ایم ایس ایم ضلعی تنظیموں کے عہدیداروں سے اجتماعی طور پر بھی اور ون ٹو ون بھی طویل ملاقاتیں کیں۔ عوامی تحریک کے تنظیمی سٹرکچر میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دی۔ چاروں صوبوں کو تین، تین زونز میں تقسیم کر کے ان کے بااختیار صدور و جنرل سیکرٹری کا تقرر کیااس کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی قائم کی جو ایک بااختیار پالیسی ساز فورم کے طور پر اپنا سیاسی و تنظیمی کردار ادا کرے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے قیام کے دوران علماء، یوتھ بلدیاتی ورکرز کنونشن سے خطابات کیے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ شہر اعتکاف میں 10روز تک ایمان اور یقین کے موضوع پر مفصل خطاب کیا اور شہدائے ماڈل ٹاؤن و اسیران انقلاب اور زخمیوں کو میڈلز اور اسناد دیں جن کی تعداد سینکڑوں میں تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top