حکمرانوں نے ملک کو فحاشی کا اڈہ بنا دیا ہے، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

مورخہ: 14 اگست 2015ء

گوجرخان () مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجر خان کے زیر اہتمام 14 اگست کے حوالے جیوے پاکستان جشن آزادی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر چوہدری ظلج انقلابی، ایم ایس ایم راولپنڈی کے صدر چوہدری فرحان اظہر اور راجہ خیام عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل ہونا باقی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری ہی اس ملک میں پرامن جمہوری انقلاب اور تبدیلی لاسکتے ہیں، حکمرانوں نے ملک کو فحاشی کا اڈہ بنا دیا ہے، فحاشی عام ہوتی جارہی ہے اور حکمرانوں کیلئے یہ عام سی بات ہے، 14اگست کا دن ہمیں اس عزم نو کیلئے بلاتاہے کہ اس ملک کو جتنی قربانیاں دے کر بنایا گیا تھا ان قربانیوں کا ثمر اس پاکستان کو دینا باقی ہے۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں عبدالستار نیازی، حاجی خالد محمود، محمد شفیق مغل اور قاری احمد علی نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی لندن پلازہ سے شروع ہوکر گوجرخان چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top