کوئٹہ: منہاج یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کا یومِ آزادی پر سیمینار کا انعقاد

مورخہ: 17 اگست 2015ء

ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی ملک کا 69 واں جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منایا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیمات نے یومِ آزادئ پاکستان پر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بچوں، طلباء و طالبات سمیت جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب میں پاکستان کی سالمیت اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے داعائیں مانگی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top