لاہور: یوم آزادی کے موقع پر بین المذاہب جشن آزادی ٹور

مورخہ: 14 اگست 2015ء

Interfaith Independence day celebration tour to Temple Gurudwara Church Masjid

انٹرفیتھ ریلیشنز کی قیادت میں 14 اگست 2015 یوم آزادی کے موقع پر مختلف مذاہب کے نوجوانوں کے لیے جشن آزادی ٹور کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہندو، سکھ، مسلم اور مسیحی نوجوان شامل تھے۔ انہوں نے جشنِ آزادی کے موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی اور بلندی کیلئے مختلف مندر، چرچ، گوردوارہ اور مساجد میں اجتماعی دُعائیں کیں۔ وفد نے سب سے پہلے جامع مسجد دارلعلوم، جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر راغب نعیمی نے وفد کا استقبال کیا۔ اُنہوں نے وفد کو خوش آمدید کہاں اور جامعہ نعیمیہ کی تعلیمی و تبلیغی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آئندہ بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر وفد کے سکھ نوجوانوں نے ڈاکٹر راغب نعیمی کو جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائی بھی کھلائی۔

انٹرفیتھ وفد جب بالمکیل سوامی مندر نیلا گنبد پہنچا تو مندر کے پنڈت بھگت لال نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے تمام مذاہب کے نمائندہ نوجوانوں کو ہندومذہب کا تعارف کروایا اور وطن عزیز میں قیام امن کیلیے اجتماعی دُعا کی۔ وفد تیسرے مرحلے میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب پہنچا جہاں راجہ سردار بشن سنگھ اور ہیڈ گرنتھی سردار رنجیت سنگھ نےاستقبال کیا۔ وفد کو سکھ مذہب کے بنیادی عقائد اور عبادت کے طریقہ سے آگاہ کیا اور سرزمین پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے گوردوارہ میں دُعا کی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاں کے آج ہم تمام مذاہب قائداعظم کے افکارکی روشنی میں جشن آزادی منارہے ہیں اور اس سبز پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں، ہم ایک ہیں، سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، غم ایک ہیں۔ انہوں نے دُعا کی کہ اے عرض وطن تو سلامت رہے تا قیاپت رہے۔ آخر میں کیتھیڈرل پرئینگ ہینڈ چرچ وارش روڈ پہنچ کر اختتامی دُعا کے ساتھ جشنِ آزادی انٹرفیتھ ٹور اختتام پزیر ہوا۔

Interfaith Independence day celebration tour to Temple Gurudwara Church Masjid

Interfaith Independence day celebration tour to Temple Gurudwara Church Masjid Interfaith Independence day celebration tour to Temple Gurudwara Church Masjid

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top