ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے وفد کی ہسپتال میں رشید گوڈیل کی عیادت

مورخہ: 18 اگست 2015ء

رشید گوڈیل پر حملہ قابل مذمت، حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت پر توجہ دے، سربراہ عوامی تحریک

لاہور (18 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک سندھ کا وفد ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، لیاقت کاظمی، الیاس مغل کی قیادت میں ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل کی عیادت کیلئے ہسپتال گیا، وفد نے ممبر قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی عیادت کی اور قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ افسوس ناک سانحہ کے ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے رشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور، سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران میجر (ر) محمد سعید، عامر فرید کوریجہ، بشارت جسپال، بریگیڈئر(ر) مشتاق احمد، فیاض وڑائچ، ایم نور اللہ ودیگر نے بھی ایم کیو ایم کے رہنما پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اورانکے ڈرائیور کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top