ن لیگ کے اقتدار کی اخلاقی حیثیت ختم، نئے انتخابات ناگزیر ہوگئے۔ ترجمان عوامی تحریک
ٹربیونل کے فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی بھی نفی ہو گئی، ن لیگ اقتدار چھوڑ دے
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹربیونل کے فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی نفی ہو گئی جس میں کہا گیا تھا کہ 2013 کے انتخابات منصفانہ ہوئے ؟ ترجمان نے کہا کہ فیصلے سے تحریک انصاف کا موقف درست ثابت ہوا اور 26 ماہ جعلی مینڈیٹ رکھنے والا سپیکر قومی اسمبلی کا نظام چلاتا رہا، اب سوال یہ ہے کہ ایاز صادق کی سپیکر شپ کے دوران ہاؤس کا بزنس چلا، قانون سازی ہوئی اس کی کیا قانونی اور اخلاقی حیثیت ہے ؟انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے کی بجائے سیاسی و جمہوری اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے، سعد رفیق کے بعد ایاز صادق کی نا اہلی اس نظام کے اوپر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اس نام نہاد اور مک مکا پر مبنی جمہوری نظام میں کھرے اور کھوٹے کی کوئی تمیز نہیں۔ ن لیگ کے اقتدار کی اخلاقی حیثیت ختم ہو گئی، ملک میں نئے انتخابات ناگزیر ہوگئے۔
تبصرہ