ڈاکٹر ایس ایم ضمیر سنٹرل کور کمیٹی اور سلطان نعیم کیانی عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر نامزد، نوٹیفکیشن جاری

مورخہ: 23 اگست 2015ء

لاہور (22 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک سندھ کے رہنما ڈاکٹر ایس ایم ضمیر کو سنٹرل کور کمیٹی اور راولپنڈی کے رہنما سلطان نعیم کیانی کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیاہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کور کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض، عامر فرید کوریجہ، میجر(ر) محمد سعید بشارت جسپال، ندیم ہاشمی، حنیف مصطفوی، بریگیڈیئر مشتاق احمد، ایم نوراللہ جنہیں قائد عوامی تحریک نے سنٹرل کور کمیٹی کا ممبر نامزد کیا تھا۔ کور کمیٹی کے ممبر و سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اس کا بھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، سلطان نعیم کیانی سمیت کور کمیٹی کے جملہ ممبران کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اجتماعی قیادت کا جو تصور دیا تھا یہ اس کی عملی شکل ہے۔ انہوں نے کور کمیٹی کے ممبران اور جملہ کارکنان و فورمز کے سربراہان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست پاکستان کے استحکام، عوام کی خوشحالی، آئین و قانون کی بالادستی اور مراعات یافتہ طبقات کے مظالم سے کمزور کو بچانے کیلئے ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top