حاجی صوفی محمد اسلم (برطانیہ) کی وفات پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعزیت

مورخہ: 25 اگست 2015ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے بانی و رہنماء حاجی صوفی محمد اسلم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے، انہوں نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو گرانقدر قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

حاجی صوفی محمد اسلم منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے بانی ممبران میں سے تھے اور 1988 میں ہونے والی منہاج القرآن انٹرنیشنل کانفرنس (ویمبلے) کے انعقاد میں ان کا اہم کردار تھا۔ وہ قدوۃ الاولیاء طاہرعلاؤالدین البغدادی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے مریدین میں سے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top