تحریک آزادی اور قیام پاکستان میں مسلم رہنماؤں کے علاوہ غیر مسلم شخصیات کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں: سہیل احمد رضا

مورخہ: 25 اگست 2015ء

celebration of independence day by Christian Study Center

کرسچین سٹڈی سینٹر راولپنڈی اور سیسل چوہدری فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوحنا آباد میں جشن آزادی کے سلسلہ میں ’’ہم سب کا پاکستان‘‘کے موضوع پر بین المذاہب تقریب کا اہتمام ہوا جس میں یوحنا آباد کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈایریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضانے اس موقع پر قیامِ پاکستان میں غیر مسلم برادری کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند میں تحریک آزادی اور قیام پاکستان میں مسلم رہنماؤں کے علاوہ غیر مسلم شخصیات کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔ جس میں دیوان بہادر ایس پی سنگھا، چوہدری فضل الہی جوشو افضل دین، چوہدری چندوں لعل خاص طور پر شامل ہیں۔ آج جشنِ آزادی کے اس پر مسرت موقع پران تمام غیر مسلم رہنماؤں کو وطن عزیز کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دینے پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم اس سرزمین کی بقا اور تعمیرو ترقی کیلیے ہر طرح کی قربانی دیں گے۔

آخر میں تمام مذاہب کے نمائندوں نےمل کر قومی ترانہ پڑھا اور وطن عزیز کے لیےاجتماعی دُعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top