مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹرز) کے زیراہتمام یوم دفاع کے حوالے سے انٹر سکول تقریری مقابلہ
سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول کے بچوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا
لاہور (5 ستمبر 2015) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹرز) کے زیراہتمام مقامی سکول میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے انٹر سکول تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 10سے زائد سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا اور پاک فوج اور شہدائے ستمبر کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریری مقابلے کی صدارت ماہر تعلیم نور الزمان نوری نے کی جبکہ عمار منعم، مصباح ملک اور انعم ریاض نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شہدائے ستمبر کی یاد میں ہونے والے اس تقریری مقابلے میں بچوں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ جس طرح قوم دفاع وطن میں شہدائے ستمبر کی شکر گزار ہے اسی طرح ہر پاکستانی اپنی فوج کا مشکور ہے جو ہمیں ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں سے محفوظ بنا رہی ہے تو دوسری طرف انکے سہولت کاروں پر ضرب کاری لگا رہی ہے۔ بچوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اگر دشمن نے وطن عزیز پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو یہ اسکی آخری غلطی ہو گی۔ پوری قوم بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ تقریری مقابلے میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول کے بچوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انٹر سکول تقریری مقابلہ میں منہاج ماڈل سکول کے طالب علم طیب امین نے پہلی، گرائمر سکو ل کے طالب علم حبیب شاہین نے دوسری اور منہاج گرائمر سکول کی طالبہ زارا بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تبصرہ