آرمی چیف کا خطاب جرات مندانہ اور قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے، خرم نواز گنڈا پور
لاہور (6 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے آرمی چیف کے خطاب کو قومی امنگوں کا ترجمان اور ایک حوصلہ افزا خطاب قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے وطن عزیز کے دفاع، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جس عزم کا اظہار کیا ہے قوم اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ افواج پاکستان نے پاکستان کو امن کا گہورا بنانے کیلئے جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے وہ اس میں کامیاب و کامران ہوں اور ترقی و خوشحالی کے اس مشن میں قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح فوج کی پشت پر کھڑی ہے، خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ آج 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ایک طویل عرصہ کے بعد قوم نے آزادانہ اور پر اعتماد ماحول میں یوم دفاع کی تقریبات منعقد کی ہیں یہ امن اور استحکام فوج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دعا گو ہیں کہ افواج پاکستان نے جس طرح پہاڑوں اور غاروں میں دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ا پاہج کیا ہے، اسی طرح وہ معاشی دہشت گردوں کے خلاف بھی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ان کا صفایا کرے گی۔ معاشی دہشت گردی بھی ملک اور قوم کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔
تبصرہ