لاہور: یوم دفاع پر ایم ایس ایم سسٹرز کے انٹر سکولز تقریری مقابلہ جات

یومِ دفاعِ پاکستان کی گولڈن جوبلی پر ایم ایس ایم سسٹرز لاہور نے ’دفاع وطن اور فروغ امن‘ کے عنوان سے 5۔ستمبر 2015 کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں انٹر سکولز تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔ مقابلہ میں الائیڈ گرائمر سکول، الائیڈ سکول پنجاب گروپ آف کالجز، دی امریکن ایجوکیٹر سکول سسٹم، منہاج ماڈل ہائی سکول، آغوش گرائمر سکول اور منہاج گرائمر سکول کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جبکہ ججز کے فرائض پروفیسر نورالزماں نوری، منہاج الدین اور مصباح ملک نے انجام دیئے۔

سکول آف اسلامک اکنامکس منہاج یونیورسٹی لاہور کے ہیڈ عبد العمار پروگرام کے مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں ایم ایس ایم سسٹرز کی مرکزی صدر انعم ریاض، سکولز کوآرڈینیٹرز حافظہ ایمن یوسف اور ایم ایس ایم لاہور کی صدر انیتہ الیاس شامل تھیں۔

عبدالعمار منعم نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم سسٹرز نے عساکرِ پاکستان اور 1965 کے شہداء کو اپنے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا پاک افواج عوام کی محافظ و مددگار ثابت ہوئیں۔ پاک افواج کی بہادری پوری دنیا میں بےمثال ہے۔ موجودہ اندرونی و بیرونی حالات سے افواج پاکستان جس طرح نمٹ رہی ہیں وہ بغیر جذبہ حب الوطنی کے ممکن نہیں۔

مقابلہ میں منہاج ماڈل ہائی سکول کے طیب امین اور منہاج گرائمر سکول کے شامین خان کاکڑا نے پہلی، الائیڈ گرائمر سکول کے حبیب شاہین نے دوسری جبکہ منہاج گرائمر سکول کی زارا بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top