درودوسلام کی کثرت ربطِ رسالتِ مآب (ص) میں استقامت و مداومت کی ضامن ہے: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

تحریک منہاج القرآن کا قائم کردہ گوشہ درود عالمگیر سطح پر قُربتِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نسبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مستحکم کرنے اور بارگاہِ ایزدی سے برکات کے حصول کا ذریعہ ہے۔ درود و سلام ایک منفرد اور بےمثل عبادت ہے، جو رضائے الٰہی اور قربت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ اس مقبول ترین عبادت کے ذریعے ہم بارگاہِ ایزدی سے فوری برکات کے حصول اور قبولیتِ دعا کی نعمت سے سرفراز ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکٹریٹ پر منعقدہ گوشہ درود کی ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علیٰ النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 04 اگست 2015 کو مجلسِ ختم الصلوٰۃ کا آغاز بعد نمازِ عشاء تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری اللہ بخش نقشبندی نے حاصل کی۔ سلسلہ نعت خوانی میں افضل نوشاہی، منہاج نعت کونسل، قاری امجد بلالی (بلالی برادران) اور دیگر نعت خوان حضرات نے اپنے انداز میں رسول کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ ڈنمارک سے ٹیلی فونک خطاب میں شیخ الاسلام نے درودو سلام کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین دنیا کے وہ خوش نصیب انسان ہیں جنہوں نے اپنے محبوب آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایسا قرب پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معطر سانسوں سے اپنی روحوں کو مہکایا اور گرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رخ انور کی تجلیات سے ہی صحابہ اکرام نے اپنے مشام جاں کو منور کیا اور اس طرح انہیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خصوصی تعلق اور سنگت کی نعمت نصیب ہوئی۔ اگر غور کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ ذاتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق ہی وہ نعمتِ خاص ہے جو آج ہمیں مقام و مرتبہ اور عزت و شرف جیسی لازوال نعمتوں سے نواز سکتی ہے۔

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ نظامِ عبادات پر نگاہ دوڑائیں تو ہمیں کوئی عبادت ایسی دیکھائی نہیں دیتی جس کی قبولیت کا یقینِ کامل ہو جبکہ درود و سلام ایک ایسی عبادت اور ایسا نیک عمل ہے جو ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مقبول ہے۔ اِسی طرح تمام عبادات کیلئے مخصوص حالت، وقت، جگہ اور طریقِ کار کا ہونا ضروری ہوتا ہے جبکہ درود و سلام کو جس حال اور جس جگہ بھی پڑھا جائے اللہ تعالیٰ اُسے قبول فرماتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عاشقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی تمام تر عبادات کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کرتے وقت اوّل و آخر درود و سلام کا زینہ سجا دیتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے صدقے ہماری بندگی اور عبادت کو قبول کر لے۔

تحریک منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن کا خمیر عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تیار کیا گیا ہے اور اِس تحریک کا مرکز، حضور نبیء کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مہمان خانہ ہے، لہذا اس مصطفوی مہمان خانہ میں آنے والے معزز مہمانوں کیلئے گوشہء درود قائم کیا گیا ہے، جہاں درود و سلام پڑھنے کا سلسلہ بلا ناغہ 24 گھنٹے جاری و ساری رہے گا اور شب و روز کے اِن پرُ کیف لمحات میں کوئی ایک لمحہ بھی ایسا نہ ہو گا جب اِس مصطفوی قافلہ سے وابستہ عاشقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اس عبادت سے خالی ہوں۔

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top