عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے زیراہتمام قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وفات پر قرآن خوانی

روح قائد ہمیں جھنجوڑ رہی ہے قوم خواب غفلت سے کب بیدار ہو گی، خرم نواز گنڈا پور
قائد اعظم نے انتھک محنت اور قوت ایمانی سے ملک حاصل کیا
جس مقصد کیلئے جناح رحمۃ اللہ علیہ نے ملک حاصل کیا سیاستدانون نے فراموش کر دیا
کرپشن، کمر توڑ مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا

لاہور (11 ستمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 67ویں یوم وفات کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن علما کونسل اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں قائد اعظم کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا گیا، قرآن خوانی کی گئی اور بانی پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل PAT نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ یہ خطہ ارضی ہم نے پاکستان کا مطلب کیا ’’لا الا الہ اللہ‘‘ کا ایمان افروز نعرہ لگا کر محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں بے شمار قربانیاں دے کر حاصل کیا۔ مگر افسوس جس عظیم مقصد کیلئے محمد علی جنا ح رحمۃ اللہ علیہ کی قیاد ت میں لاکھوں مسلمانوں نے یہ ملک حاصل کیا سیاستدانوں اور حکمرانوں نے اسے بالکل فراموش کر دیا ہے۔ حکمران اقتدار کی رسہ کشی اور کرپشن میں مصروف ہو گئے جسکی وجہ سے ہمیں تقسیم پاکستان جیسا کڑا گھونٹ بھی بھرنا پڑا۔ دعائیہ تقریب میں امیر تحریک فیض الرحمن درانی، محمد سعید راجپوت، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، علامہ سید فرحت حسین شاہ، میر آصف اکبر، قاضی فیض، ساجد بھٹی، جواد حامد، فرح ناز، ایم نور اللہ و دیگر نے شرکت کی۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں اور شدت پسندوں کی سفاکانہ کارروائیوں کی وجہ سے ملک کو دہشت گردی کی لپیٹ میں آ گیا۔ حکمرانوں کی کرپشن اور نا اہلیوں کی وجہ سے کمر توڑ مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ حکمرانوں نے تو پاکستانی قوم کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔ خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج کو جس نے دہشت گردی پر ضرب عضب لگا کر دہشت گردوں کا قلع قمع کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی حالات اس قدر خراب کر دیتے ہیں کہ روح قائد پکار پکار کر ہمیں جھنجوڑ رہی ہے قوم خواب غفلت سے کب بیدار ہو گی اورقیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو کب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ قائد کے خواب کو کب شرمندہ تعبیر کریں گے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 11ستمبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے عظیم قائد نے قوت ایمانی کے اسلحہ سے لیس ہو کر انتھک محنت اور جدوجہد کر کے اس خطہ ارضی کو حاصل کیا۔ ضرورت اس مر کی ہے کہ آج ہم اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے جذبہ حب الوطنی کو زندہ کر کے قائد کے پاکستان کی حفاظت کی تکمیل کیلئے جدوجہد کریں جو اسی صورت ممکن ہے کہ ہم اپنے قائد جیسی عظیم، مخلص، باکردار، محب وطن قیادت اور ایسا نجات دہندہ و مسیحا تلاش کریں جو ہمیں موجودہ وسائل کی دلدل سے نکال کر سوئے منزل رواں دواں کر سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top