قوم مشکوک سرگرمیوں والی جماعتوں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں: امجد علی شاہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 50فیصد اجتماعی قربانیاں سیلاب زدہ علاقوں میں کرنے کا پروگرام بنایا ہے
پاکستان بھر میں 300 مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائیگا، 45 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

لاہور (11ستمبر 2015) ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ قوم مشکوک کردار اور سرگرمیوں والی جماعتوں اور گروپوں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں۔ قوم ایسے اداروں کو کھالیں دیں جو تعلیم اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 30 فیصد اجتماعی قربانیاں سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں کرے گی۔ انہوں نے عیدالاضحی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 45 انتظامیہ کمیٹیاں تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر ضرب عضب کے بعد اب ضرب علم کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ نظریات کا علمی سطح پر مقابلہ کیا جا سکے۔ تعلیم کے فروغ سے امن کے پیامبر پیدا ہونگے اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے بعد اب کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد میں بھی آغوش کی طرز پر بے سہارا، یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبے شروع کررہی ہے۔ اس وقت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں 700 سے زائد تعلیمی ادارے قائم ہیں۔ قوم امن کے فروغ کیلئے یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے اور تعلیمی ادارے چلانے کیلئے قربانی کی کھال کو امن کی ڈھال بنائے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دے اور اس سال قربانی کی کھالیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیکر تعلیمی منصوبہ جات کو کامیاب بنائے۔ اس موقع پر خرم شہزاد، سرفراز خان، حفیظ الرحمن، طیب ضیاء، عبدالحفیظ چودھری، کامران صدیق، مشتاق احمد، شاہد لطیف، تنویر ہمایوں و دیگر بھی موجود تھے۔

سید امجد شاہ نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اس سال بھی پورے ملک میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پاکستان بھر میں 300 مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائیگاجبکہ مرکزی قربان گاہ لاہور میں ہزاروں چھوٹے بڑے جانور ذبح کیے جائینگے۔ گوشت غربا اور مساکین میں تقسیم کیا جائیگا۔ امجد شاہ نے بتایا کہ اس سال فاؤنڈیشن کا نعرہ ہے ’’قربانی رب العالمین کیلئے گوشت متاثرین سیلاب کیلئے جبکہ کھال یتیموں کی کفالت کیلئے ‘‘دو ماہ قبل قربانی مہم کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔ خریداری کمیٹی نے اپنے ٹارگٹ کے مطابق گائے، بکروں اور چھتروں کی بڑی تعداد کی خریداری مکمل کر لی ہے۔ جیسے جیسے ڈیمانڈ اجتماعی قربانی کیلئے بڑھ رہی ہے۔ ویسے ویسے خریداری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 5 بڑے شہروں میں یقیم و بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت و کفالت کے ادارے آغوش کی طرز کے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں اس سال کھالوں کی آمدن ان فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top