جہلم: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ضلعی و تحصیلی تنظیمات کی تنظیم نو

Reorganization TMQ and PAT Youth Wing Jehlum

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے جہلم کا دو روزہ دورہ کیا جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ضلعی اور تحصیلات کی تنظیمات تشکیل دی گئیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے کوآرڈینیٹر چوہدری زین جٹ نے منصور قاسم اعوان کے دورے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل کے دورے کا مقصد ضلعی اور تحصیلی سطح پر تنظیمات کی تشکیل نو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہلم کی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کی نمائندہ تنظیمات منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان تنظیمات کا مقصد اور منشور اصلاحِ معاشرہ، تعمیرِ وطن اور ملک میں حقیقی تبدیلی و انقلاب کیلئے مسلسل کوشاں رہنا ہے۔

نو منتخب عہدیداران کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امانت علی برکت کو پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کا ضلعی صدر، رمضان مصطفوی کو نائب صدر، جہانگیر شہزاد کو سیکرٹری جنرل اور تصور حسین بٹ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان عوامی یوتھ ونگ تحصیل جہلم کے لیے عبدالصمد گجر کو صدر اور حسن محی الدین کو سیکرٹری جنرل، تحصیل دینہ کے لیے محمد علی کو صدر اور چوہدری مدثر اقبال جٹ کو سیکرٹری جنرل جبکہ تحصیل پنڈدادنخان کے لیے محمد اصغر سیالوی کو صدر اور بابر علی کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

Reorganization TMQ and PAT Youth Wing Jehlum Reorganization TMQ and PAT Youth Wing Jehlum

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top