پروآ: تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو، سعید مشتاق صدر منتخب

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سید فرحت حسین شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد پروآ کی تحصیلی تنظیم کی تشکیل نو تھا۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے تحریک منہاج القرآن پروآ کی صدارت کی ذمہ داری پیر سعید احمد مشتاق کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان ساتھ پیر ظاہر شاہ کو نائب صدر، ڈاکٹر شاہ جمال کو ناظم، محمد مجیب اللہ کو نائب ناظم، حسن مجتبیٰ کو ناظم نشر و اشاعت، غلام فرید نقیبی کو ناظم تربیت، حافظ محمد ابراہیم کو ناظم مالیات اور عصمت اللہ کو ناظم دعوت کی ذمہ داریاں سونپنی گئیں۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سید فرحت حسین شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مادیت زدہ دور میں منہاج القرآن کے ساتھ وابستگی اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا مقصد دعوت و تبلیغ حق، اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور ترویج و اقامت اسلام ہیں۔ ہماری تمام تر کاوشوں کی بنیاد ان مقاصد کا حصول ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top