گھوٹکی: مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری کا صوبائی عہدیداران کے ہمراہ تنظیمی دورہ
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن سردار شاکر مزاری نے پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر مخدوم ندیم احمد ہاشمی، تحریک منہاج القرآن سندھ کے صوبائی سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار چوھان، زونل ناظم سیف اللہ قادری اور تحریک منہاج القرآن کھپرو کے صدر سید زاہد علی شاہ کے ہمراہ گھوٹکی کا تنظیمی دورہ کیا۔ سردار شاکر مزاری تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے ورکرکنوشن میں بھی شریک ہوئے۔ ورکر کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے شاکر مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن موجودہ دور میں امت مسلمہ کا عملی پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے دین اسلام کا پرچم لے کر اپنی سوئی ہوئی تقدیرکو بدلا جاسکتا ہے۔ ملک و ملت میں پھیلی بدامنی، بے چینی ہماری بےعملی کا نتیجہ ہے۔ اگر ہر فرد سچی لگن اور جذبے کے ساتھ میدان عمل میں اترے تو تبدیلی دور نہیں۔ آج وقت کی پکار ہے اورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کو ایک عملی میدان میں حقیقی روشن مستقبل کے لیے تحریک منہاج القرآن کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ مصطفوی انقلاب کے لیئے عوام کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر عملی میدان میں نکلنا ہوگا۔
سردار شاکر مزاری کے خطاب سے متاثر ہوکر 42 افراد نے تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت اختیار کی۔
تبصرہ