ن لیگ سیالکوٹ کے ضلعی رہنما سعید نواز ساتھیوں سمیت عوامی تحریک میں شامل

PAT کے رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، سعید راجپوت، شہزاد حسین نقوی و دیگر کی مبارکباد
ڈاکٹر طاہرالقادری کرپشن اور استحصال سے پاک پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں :سعید نواز

لاہور (30 ستمبر 2015) ن لیگ سیالکوٹ کے ضلعی رہنما سابق چیئرمین عشر و زکوۃ کمیٹی محمد نواز سعید نے عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے ضلعی رہنما ارشد باجوہ اور یوتھ ونگ کے رہنما بھی موجود تھے۔ محمد سعید نواز کو عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے پر سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، چیف کوآرڈینیٹر محمد سعید راجپوت، ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی، صوبائی صدر بشارت جسپال اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر سعید نواز نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کرپشن اور استحصال سے پاک پاکستان کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کو پاکستان اور اس کے غریب عوام کی خوشحالی کا ایجنڈا سمجھتا ہوں۔ شہزاد حسین نقوی نے سعید نواز اور ان کے ساتھیوں کو عوامی تحریک میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک سچے اور پڑھے لکھے رہنماؤں اور کارکنوں کی جماعت ہے۔ عوامی تحریک اور اس کی قیادت امن اور خوشحالی کا ایجنڈا رکھتی ہے۔ عوامی تحریک کی قیادت نے اقتدار کے بغیر ہی ملک اور قوم کی وہ خدمت کی ہے جس کا تصور حکومتیں بھی نہیں کر سکتیں۔ تعلیم اور ویلفیئر کے شعبے میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے گرانمایہ خدمات انجام دیں اور عوام کو ان کے جمہوری حقوق اور آئین فہمی کا شعور دیا۔ --

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top