مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رانا تجمل حسین سیکرٹری جنرل، سردار اویس ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

نو منتخب عہدیداروں کو خر م نواز گنڈا پور، سعید راجپوت اور احمد نواز انجم کی مبارکباد

لاہور (11 اکتوبر 2015) تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ فورمز تنویر احمد خان نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے رانا تجمل حسین کو سیکرٹری جنرل، سردار اویس کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے، عاصم انقلابی کو سیکرٹری انفارمیشن، احمد حسن کو سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر کیا گیا ہے، عماد السلام اور عثمان مختار کو ایم ایس ایم کا ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مقرر کیا گیا ہے۔ نو منتخب عہدیداران نے نئی ذمہ داریاں ملنے پر اس عزم کا اظہا ر کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے فروغ امن کے ویثرن کو پروموٹ کرنے کیلئے دن رات کام کرینگے۔ نو منتخب عہدیداروں کو مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، چیف کوآرڈینیٹر پی اے ٹی سعید راجپوت اور نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن احمد نواز انجم نے مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top