منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سابق ناظم طیب شیخ کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

مورخہ 13 اکتوبر2015 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سابق ناظم طیب شیخ کے بڑے بھائی فرخ عزیز شیخ بوجہ علالت پاکستان میں انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے طیب شیخ کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ جہاں ان کے بھائی کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں فرخ عزیز شیخ کے جنازہ میں ڈیفنس جامع مسجد لاہور میں شرکت کی، وفد میں ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل سید فرحت حسین شاہ، سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام منشا مغل، سیکرٹری امور خارجہ محمد وسیم افضل اور بشیر خاں لودھی نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد دعا کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے محفل رسم سوئم مورخہ 15 اکتوبر 2015 بروز جمعرات بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ 435-N سیکٹر A ڈیفنس لاہور میں منعقد ہوگی۔

رابطہ نمبر: 0092.321.8448215

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top