حکمرانوں کے مسلح لشکر نے ماڈل ٹاؤن میں ہمارے 14بے گناہ شہید کئے، عوامی تحریک

ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس لشکر ہوتا تو ماڈل ٹاؤن کے قاتل ایوانوں کی بجائے قبرستانون میں ہوتے
کابینہ کے بعض وزیروں نے پرویز رشید کا نام ’’ربڑ کا طوطا‘‘ رکھا ہوا ہے، مرکزی سیکرٹری جنرل PAT

لاہور (18 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے وفاقی وزیر پرویز رشید کے بیان پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس لشکر ہوتا تو قومی خزانے کے لٹیرے اور ماڈل ٹاؤن کے قاتل آج ایوانوں کی بجائے قبرستانون میں ہوتے، حکمرانوں کے مسلح لشکر نے 17جون 2014کے دن 14بے گناہوں کو شہید اور85سے زائد کو شدید زخمی کیا اور ن لیگ کے مسلح لشکر نے ڈی چوک اسلام آباد میں ہمارے بے گناہ کارکنوں کی جانیں لیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پرویز رشید دوسروں پر الزام تراشی سے قبل ایک نگاہ اپنے اور اپنے لیڈروں کے گریبانوں کے ا ندر ڈال لیا کریں۔ سیاست میں بدتمیزی، تشدد، خونریزی، کرپشن اور ریاستی اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے غیر قانونی منفی سیاسی کلچر کے بانیان شریف برادران ہیں، انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو صرف جھوٹ بولنے اور تہمتیں لگانے کیلئے رکھا گیا ہے اسی لئے کابینہ کے اکثر وزیر وں نے انکا نام ’’ربڑ کا طوطا ‘‘رکھا ہوا ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب میں 40فی صد غیر قانونی اور سمگل شدہ خطرناک اسلحہ ن لیگ کے اراکین، عہدیدارون اور ڈیرے داروں کے پاس ہے۔ ان عہدیداروں کے ڈیرے اشتہاریوں، بھتہ خوروں، اجرتی قاتلوں اور کمیشن خوروں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ پرویز رشید کو یقین نہیں آتا تو16اکتوبر کی چوہدری شیر علی کی پریس کانفرنس سن لیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن کراچی کی طرز پر پنجاب میں آپریشن ہو گیا، پرویز رشید کی جماعت کا نام نہاد جمہوری چہرہ قوم کے سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکن اعلیٰ تعلیم یافتہ، محب وطن اور امن کے سفیر ہیں اسکا ثبوت اسلام آباد کی طرف پر امن انقلاب مارچ اور 70دن کا دھرنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top