کوالالمپور انٹرنیشنل کمیونیکشن کانفرنس کا ڈاکٹر حسین محی الدین کیلئے ’’بیسٹ پیپر ایوارڈ ‘‘

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قابل عمل ریسرچ پیپر پیش کرنے ایوارڈ دیا گیا

لاہور (18 اکتوبر 2015) ملائشیا کوالالمپور انٹرنیشنل کمیونیکیشن، ایجوکیشن، لینگوئج اینڈ سوشل سائنسز کانفرنس کی طرف سے انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قابل عمل ریسرچ پیپر پیش کرنے پر تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کو ’’بیسٹ پیپر ایوارڈ ‘‘ دیا گیا ہے۔ ریسرچ پیپر میں ایجوکیشن کے ذریعے انتہاپسندی اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کیلئے قابل عمل پلان پیش کیا گیا ہے اور پاکستانی تعلیمی نظام کو کیس سٹڈی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایجوکیشن سسٹم میں بنیادی تبدیلیاں کر کے لوگوں میں عدم برداشت کے رویوں کے خاتمہ کا حل دیا گیا ہے۔ ایوارڈ ملنے پر مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، رحیق عباسی، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد، احمد نواز انجم، میجر (ر) محمد سعید، جی ایم ملک اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کومبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top