بہاولپور: مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تربیتی کورسز

Nizamat-e-Tarbiyat Organized Training Courses in Bahawalpur Nizamat-e-Tarbiyat Organized Training Courses in Bahawalpur

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت نے 13تا 19 ستمبر2015ء تک بہاولپور میں چار مختلف مقامات پر ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کی تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا۔ ان کلاسز مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن سید طیب حسین شیزاری نے معلم کے فرائض انجام دیے۔ تربیتی کورس کی کلاسز کے آرگنائزرز میں طاہر مہروی، سیف اللہ چنڑ اور محمد عتیق الرحمن قریشی شامل تھے۔

چیف پبلک سکول، لودھراں گرلز ہائی سکول، جامع مسجد قاسم اور جامع مسجد اقصیٰ میں قائم کلاسز میں شرکاء کی تعداد 127 تھی۔

تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں سکولز کے اساتذہ اکرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، جن میں کورسز میں شریک طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اختتامی تقریب میں سکولز کے اساتذہ نے گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی فروغِ علم کی ان کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے کورسز مستقبل میں ہوتے رہنے چاہئیں۔ مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن سید طیب حسین شیزاری نے اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک منہاج القرآن افراد معاشرہ کی اصلاح کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت افراد معاشرہ کے لیے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام تربیت شیخ الاسلام کے ویژن نے مطابق اصلاح کی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Nizamat-e-Tarbiyat Organized Training Courses in Bahawalpur Nizamat-e-Tarbiyat Organized Training Courses in Bahawalpur

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top