امریکہ: منہاج القرآن نیوجرسی سینٹر میں حجاج کرام کے اعزاز میں عشائیہ

MQI New Jersey center Arrange dinner in honor of the pilgrims MQI New Jersey center Arrange dinner in honor of the pilgrims

امسال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کے اعزاز میں 18 اکتوبر 2015کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں عشائیہ دیا گیا۔

تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ معاذ اور حافظ تنویر احمد نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے سرانجام دیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہاے عقیدت پیش کرنے کی سعادت صوفی محمد اصغر، شوکت شیخ اور سلیم شیخ نے حاصل کی۔ اس تقریب کے مہمان کبیر علی شیخ، محترمہ عظمٰی، محترمہ امتیاز، رانا مزمل احمد، مسز رانا مزمل احمد، رانا منصور احمد، مسز رانا منصور احمد، محمد اسماعیل، فواد احمد، مسز فواد احمد، احمد شریف، فیاض شیرازی، زاہد گیلانی، خواجہ محمد علی، مسز خواجہ محمد علی، سید ساجد، مسز سید ساجد اور محترمہ عابدہ باجی نے خصوصی شرکت کی۔ ان تمام مہمانوں نے دوران حج عقیدت و محبت سے لبریز چند واقعات بیان کیے۔ حج کے موضوع پر شیخ معتز شرف نے خطاب بھی کیا۔

انتظامیہ کی طرف سے محمد امجد شیخ نے شکریہ کے کلمات ادا کیے اور تمام حجاج مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی لکھی ہوئی تصانیف میں سے کتب کے تحائف پیش کیے گئے۔ علامہ محمد شریف کمالوی نے دعائیہ کلمات ادا کیے جبکہ خصوصی طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت کے لیے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

رپورٹ: عکرمہ نزیر

MQI New Jersey center Arrange dinner in honor of the pilgrims MQI New Jersey center Arrange dinner in honor of the pilgrims

MQI New Jersey center Arrange dinner in honor of the pilgrims MQI New Jersey center Arrange dinner in honor of the pilgrims

MQI New Jersey center Arrange dinner in honor of the pilgrims

MQI New Jersey center Arrange dinner in honor of the pilgrims

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top