کاروبار اور سیاست ایک ساتھ چلانے والوں نے ملک تباہ کر دی، ڈاکٹر طاہرالقادری

وزیراعظم کا دورہ امریکہ ناکام رہ، دورہ لندن کی تیاری کر کے گئے تھے جہاں ان کا بزنس ہے
ظالم نظام کی تبدیلی کیلئے آج نہیں تو کل سڑکوں پر آنا پڑے گا، ٹورانٹو میں شیخ رشید سے ملاقات میں گفتگو

لاہور (25 اکتوبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے گذشتہ روز کینیڈا ٹورانٹو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہاکہ کاروبارا ور سیاست ایک ساتھ چلانے والے حکمرانوں نے ملک تباہ کر دی، موجودہ جمہوریت صرف لٹیروں کے مفاد کا تحفظ کر رہی ہے اس لئے کاروباری حکمران اسے ہر حال میں قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ ظالم نظام کی تبدیلی کیلئے آج نہیں تو کل قوم کو مل کر سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ دھرنے نے ظالم نظام کی بنیادیں ہلا دیں، اس گرتی ہوئی دیوار کو ایک عوامی دھکے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام نے یہ کہہ کر اس دورے کی ناکامی کا اعلان کر دیا کہ پاکستان اپنے مسائل خود حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بھی اب فوج سے براہ راست بات چیت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دورہ امریکہ کی نہیں دورہ لندن کی تیاری کر کے آئے، جہاں حکمران خاندان کا وسیع کاروبار ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا اور اس ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ قاتل حکمرانوں کے ایماء پر شہداء کے ورثاء پر فرد جرم عائد کر دی گئی مگر حکمرانوں کو یہ خون ہضم نہیں ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top