شہدائے کربلا کا ذکر یزیدیت کے خلاف احتجاج ہے: مفتی ارشاد حسین سعیدی

Zikr shuhada conference by MQI Layyah

لیہ: یومِ عاشورہ پر تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام لیہ میں منعقدہ ’ذکرِ شہداء کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ شہدائے کربلا کا ذکر ظلم اور یزیدیت کے خلاف احتجاج ہے۔ کٹھن حالات کے باوجود صداقت کا پرچم بلند رکھنا اور حق گوئی کا پرچار کرنا ہی شہدائے کربلا کا پیغام ہے۔ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہر دور کے باطل کے خلاف عملی جدوجہد کا پیغام دیا۔ یہی وہ اسوہ ہے جسے اپنا کر مسلم امہ اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور آپ کے اصحاب نے اسلامی اقدار کو زندہ رکھنے کی خاطر شہادتیں پیش کیں، قیامت تک ان کا نام زندہ وجاوید رہے گا۔ باطل قوتوں، ظالم و جابر اور قاتل حکمرانوں کے سامنے کلمہٴ حق کہنا امام حسین اور شہدائے کربلا کی نے سکھایا ہے۔ ان شہداء کے فلسفہٴ شہادت کو اجاگر کرکے امت کو یکجا کیا جا سکتا ہے۔ اہلِ اسلام رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیتِ اطہار کے در سے وابستگی اختیار کر کے سرخرو اور کامیابی سے ہم کنار ہوسکتے ہیں۔

Zikr shuhada conference by MQI Layyah

علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی مرکزی نائب ناظم اعلی دعوت، لیہ میں 10 محرم الحرام کو عظیم الشان ذکر شھدا کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے۔Irshad Hussain Saeedi

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Sunday, October 25, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top