تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی عہدیداران کونوٹیفکیشن جاری

تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی عہدیداران میں تقسیم نوٹیفکیشن کے سلسلہ میں اہم اجلاس مورخہ 25 اکتوبر 2015ء کو یونیق کالج پتوکی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعدازاں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت محمد اقبال قادری کوآرڈنیٹر ضلع قصور نے کی۔ اس موقع پر ضلعی تنظیم کے عہدیداران کی تشکیل ہوئی، جس میں محمد ندیم مصطفائی کو ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن قصور منتخب کیا گیا اور سید محمد علی شاہ کو نائب امیر تحریک منہاج القرآن قصور، حامد سعید قادری کو ناظم تحریک منہاج القرآن قصور، حافظ عبدالخالق کو نائب ناظم تحریک منہاج القرآن قصور، حافظ اقبال ضیاء کو ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن قصور، عبدالحفیظ چشتی کو ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن قصور، ڈاکٹراکرم کو ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن قصور، رانا رحمت علی کوناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن قصور، محمد نوازشریف کوناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن قصور، محمد ریاض جاوید کو ناظم تعلقات عامہ تحریک منہاج القرآن قصور اورسرفراز بھلر کو کوآرڈنیٹر ویمن لیگ تحریک منہاج القرآن قصورکو مقرر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی کوآرڈنیٹر محمد اقبال قادری نے تحریک منہاج القرآن قصورکے ضلعی سطح پر عہدیداران کومنتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ محمد اقبال قادری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک منہاج القرآن انٹرینشنل کے بانی وسرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے سنگت میں ملک کو ترقی کی راہ پر ہموار کریں گے۔ اس وقت پاکستان بہت سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور بلدیاتی الیکشن میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کے ساتھ مل کر ان کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن قصور کے یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔

ضلعی امیرتحریک منہاج القرآن قصور محمد ندیم مصطفائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دست وباز بن کر مصطفوی انقلاب کا قافلہ ان شاءاللہ بہت جلد اپنی منزل مقصود پر پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جلد از جلد اپنے ضلع کے پروفیسرز، سیاسی وسماجی، کسان برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے رابطے کرنا ہو ں گے۔

رپورٹ:محمد نوازشریف

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top