آسٹریا: منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کی پناہ گزین کیمپ میں کھانے کی فراہمی

ویانا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا ویانا کے مرکزی ریلوے اسٹیشن (Wien Hauptbahnhof) پر قائم پناہ گزین کیمپ میں پناہ گزینوں کے لیے کھانا فراہم کر رہی ہے۔ پناہ گزین کیمپ میں شام، افغانستان، لیبیا، اریٹیریا اور دوسرے بحران زدہ ملکوں سے تارک وطن کرنے والے افراد موجود ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران تارکینِ وطن کے لیے ’حلال فوڈ‘ کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست خواجہ محمد نسیم نے آسٹریا کی عوام سے بےگھر مہاجرین کے لئے امداد کی اپیل کی ہے۔ انہوں کھانے کی فراہمی اور تعاون کرنے پر پاکستانی سفارتخانے کے فیصل محبوب کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا نے گزشتہ برس اپریل میں مسلم یوتھ آسٹریا کے تعاون سے شام کے مہاجر کیمپوں میں مقیم شامیوں کے لیے امداد روانہ کی تھی، جس کے بعدمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ میں پناہ کے خواہشمند افراد کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Minhaj Welfare Austria is serving warm halal food to syrian #Refugees at #hbfvie.

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Saturday, October 31, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top