ڈاکٹر طاہرالقادری کا لاہور میں فیکٹری کی چھت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

امدادی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے ذمے دار ظالم حکمران ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور (4 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے سندر لاہور میں فیکٹری کی چھت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، کارکنان جائے وقوعہ پرامدادی سر گرمیوں میں حصہ لیں اور زخمیوں کو خون کے عطیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ غریب مزدوں کی شہادت کے ذمے دار ظالم حکمران ہیں، جنہوں نے تعمیراتی قوانین اور لیبر قوانین پر عمل نہیں کروایا۔ حالیہ زلزلے کے بعد اگر فیکٹری کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں تھیں تو اسے بند کر نے کی بجائے کھولنے کی اجازت کیوں دی گئی۔ فیکٹری میں چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی حکمرانوں کے گڈ گورننس کے دعوؤں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حادثے کے ذمہ دار پنجاب کو نا اہل حکمران ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومتیں معاشرے کے کمزور اور مزدور طبقہ تحفظ فراہم کرتی ہیں، مگر جو حکمران خود ظلم کی پیداوار ہوں وہ غریب مزدوروں کو تحفظ کیسے دے سکتے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حقائق منظر عام پر لائیں جائے، دریں اثناء منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرحسن محی الدین، ڈاکٹر حسن محی الدین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، میجر(ر) سعید راجپوت، نور اللہ صدیقی، بشارت جسپال، عارف چوہدری و دیگر نے افسوسناک حادثہ پر ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top