چکوال: منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں کے پرنسپل نادر خان کے چالسیواں کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

(چکوال، کوٹ چوہدریاں) منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں کے پرنسپل نادر خان کا (چالسیواں) تعزیتی ریفرنس کوٹ چوہدریاں میں منعقد ہوا جس میں اہل علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن کی مرکز ی اور ضلعی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر نادر خان جن کا 40 دن پہلے روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا تھا ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بریکیڈیر مشتاق احمد نے مرحوم کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے اس تعزیتی ریفرنس میں افراد کی تعداد مرحوم کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما پیر نثار قاسم جوجی کرسال نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج نفسا نفسی کا دور ہے ہر بندہ ایک دوسرے سے مفاد اٹھانا چاہتا ہے لوگوں نے اپنا مفاد کے لئے لوگوں کے عقائد اور نظریوں کو خراب کردیا ہے لیکن مجھے یہ بات برملا کہنے میں کوئی ہچکچا ہٹ نہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے علم و دانش اور ویژن کے ذریعے لوگوں کے عقائد اور نظریے کو درست سمت سنوارا ہے۔

اس موقع پر سردار منصور خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اظہر محمود اعوان راہنما پاکستان عوامی تحریک، توثیر گردیزی اسسٹنٹ ڈائریکٹر منہاج القرآن ایجوکیشن، توقیر اعوان ایڈووکیٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک چکوال، ڈاکٹر محمد امیر حسین الازہری صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل تلہ گنگ، عمر قریشی مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ، شفقات کہوٹ صدر ایم ای ایس کوٹ چوہدریاں، ساجد محمود اعوان جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل چکوال، صفدر بلوچ، نے بھی خطاب کیا۔ ان کے علاوہ دیگر جن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میں صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال سید محمد سعید شاہ مشہدی، رئیس آف کوٹ چوہدریاں سردار اختر نواز، حاجی محمد صابر، جہانگیر حسین، عبد الغنی، حاجی عبد الغفور شیخ امیر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال، محمد خان، محمد حیات، نادر منہاس، یونین کونسل کوٹ چوہدریاں کے چیئرمین اور وائس چیئر مین، ملک محمد افسر، ملک اشرف اقبال راہنما پاکستان عوامی تحریک تلہ گنگ، اور میڈیا کوآرڈینٹر توقیر مغل نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض قاری جاید احمد صاحب نے سرانجام دیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top