اقبال (رح) کے پاکستان میں مظلوم انصاف اور نوجوان روزگار سے محروم ہیں، عوامی تحریک

عوامی تحریک کے وفد کی مزار اقبال (رحمۃ اللہ علیہ) پر حاضری، ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی

لاہور (9 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے وفد نے مزار اقبال پر حاضری دی، ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، وفد میں چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید، منہاج القرآن کے سینئر رہنماء اور ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، جواد حامد، اقبال نور، الطاف رندھاوا ودیگر شریک تھے، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان میں مظلوم انصاف اور نوجوان روزگار سے محروم ہیں۔ نظریاتی سوچ و فکر سے محروم قیادت نے لوٹ مار کے کلچر کو فروغ دیا اور وطن عزیز کی جڑیں کھوکھلی کر دیں۔ جسمانی طور پر 66 سال قبل آزاد ہونے والی قوم کو کرپٹ لیڈر شپ نے معاشی طور پر غلام بنا دیا۔

میجر (ر) محمد سعید نے کہاکہ پاکستان کو بچانا ہے تو پھر غیر نظریاتی اور حادثاتی قیادت سے آئینی ایوانوں کو پاک کرنا ہو گا۔ جی ایم ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں نے یوم اقبال پر چھٹی ختم کر کے عظیم فلاسفر کے ساتھ بے وفائی کی اور علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے نظریاتی عقیدت رکھنے والے پاکستانیوں کی دل آزاری کی اوراس دن کی اہمیت کو کم کرنے کی گھناؤنی حرکت کی اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ چھٹی کے تصور سے قومی ایام کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے، جیسے کم کرنے کی کوشش کی گئی۔

عوامی تحریک کا وفد سہیل احمد رضا کی قیادت میں گوردوارہ رنجیت سنگھ گیا اور سکھ رہنماؤں سے بھارت میں گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سکھ رہنماؤں نے عوامی تحریک کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top