کالج آف شریعہ کے طلبہ کا سالانہ ٹور 2015

مورخہ: 18 اگست 2015ء

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

بزم منہاج سیشن 16-2015 نے حسبِ روایت امسال بھی سالانہ تفریحی و علمی ٹور کا اہتمام کیا، جس کے لیے وادئ نیلم اور آزاد کشمیر کے مختلف تفریحی مقامات کا انتخاب کیا گیا جن میں مظفر آباد، کیل، اڑھنگ، کیرن اور میرچناسی جیسے دلفریب مقامات شامل تھے۔

شیڈول کے مطابق اس ٹور کا دورانیہ 5 دنوں پر محیط تھا۔ ٹور کے باقاعدہ آ غاز 18 اگست کو رات 11 بجے ہوا۔ نماز فجر کی ادائیگی کیلئے سفر کاپہلا پڑاؤ روات کے قریب کیا گیا۔ 19 اگست کی صبح 10 بجے طلبہ مظفر آباد پہنچے۔ مقامی روایتی ناشتے اور اگلے سفر کی تیاری کے بعد قافلہ کیل کے لیے روانہ ہوا۔ 8 گھنٹے کے مسلسل اور طویل سفر کے بعد طلبہ کیل کی جنت نظیر وادی میں پہنچے۔ ٹور انتظامیہ نے یہاں کے ایک گیسٹ ہاؤس میں رہائش اور کھانے کا انتظام کیا تھا۔

20 اگست کو طلبہ اور اساتذہ ناشتے کے بعد کیل اور اڑھنگ کیل کی طرف روانہ ہوئے۔ یہ سفر چیئرلفٹ پر کیا گیا۔ 4 گھنٹے اڑھنگ کیل کی خوبصورتی کے نظارے کرنے کے بعد عصر کے وقت گیسٹ ہاوس میں واپس آئے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد طلبہ شونٹر نالہ کی سیر کے لیے نکلے۔ شام کو گیسٹ ہاؤس واپسی کے وقت ہلکی ہلکی بارش نے موسم کا مزہ دوبالاہ کر دیا۔ طلبہ ان یادگار نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

21 اگست کو طلبہ کیل سے اٹھ مقام کے لیے روانہ ہوئے۔ آدھ گھنٹے کا سفر گزرنے پر ایک خوبصورت آبشار نے طلبہ کا استقبال کیا۔ طلبہ نے ان حسین مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرنے کے بعد سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔ ان منزل اٹھ مقام تھی۔ اٹھ مقام پر کچھ دیر قیام کے بعد شاردہ کے لئے روانگی ہوئی، جہاں پر قدیم شاردہ یونیورسٹی کا وزٹ کیا گیا اور نمازِ جمعہ اٹھ مقام کی مرکزی جامع مسجد میں اداء گئی۔ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ’کیرن‘ کے خوبصورت مقام کی طرف روانہ ہوئے۔ وہاں سے کنڈل شاہی پہنچے۔ یہاں سے واپس مظفر آباد روانہ ہوئے۔ رات کا طعام اور قیام مظفر آباد کے الرحمت ہوٹل میں کیا۔

22 اگست کی صبح طلبہ ’پیر چناسی‘ کیلئے روانہ ہوئے۔ یہ سفر نہایت منفرد، دلفریب اور بل کھاتی سٹرکوں پر تھا۔ نمازِ ظہر ادا کرنے کے بعد دربار پر طلبہ نے محفلِ نعت کا انعقاد کیا اور سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔‎‎

تقریباً 3 گھنٹے کے سفر کے بعد دربار ’حضرت سہیلی سرکار رحمۃ اللہ علیہ‘ پہنچے۔ نمازِ عصر دربار سے متصل مسجد میں ادا کی گئی۔ ایک بار پھر واپس مظفرآباد پہنچے، جہاں سے مری کے لیے سفر کا آغاز ہوا۔ رات 11 بجے طلبہ مری کے مشہور مال روڈ پر شاپنگ کر رہے تھے۔ مری کی سیر کے بعد رات کو لاہور کے لئے روانہ ہوئے، اور 23 اگست کی صبح 8 بجے یہ سفر اختتام پذیر ہوا۔

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

Annual Tour Bazm-e-Minhaj COSIS

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top