ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کا سفر جاری ہے : خرم نوازگنڈاپور

سربراہ عوامی تحریک جلد پاکستان ہونگے، آئندہ دنوں میں قاتل حکمرانوں کو سرپرائز ملیں گے
لاکھوں کارکن اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے ان کے ایک اشارے کے منتظر ہیں: میڈیا سے گفتگو

لاہور (14 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جلد پاکستان ہونگے۔ اندرون، بیرون ملک ان کے لاکھوں کارکنان آج بھی ان کی ایک آواز پر اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ علاج کیلئے بیرون ملک گئے ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔ انقلاب کا سفر رکا اور نہ ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون معاف کرینگے۔ آئندہ دنوں میں قاتل حکمرانوں کو سرپرائز ملیں گے۔ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے سوشل میڈیا سیل کے اجلاس کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سہیل رضا و دیگر موجود تھے۔ خرم نوازگنڈاپورنے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک علاج کے سلسلہ میں بیرون ملک گئے تاہم اب ان کی صحت میں بہتری ہے۔ بیرون ملک دہشتگردی کے خاتمہ اور فروغ امن نصاب کی تقاریب رونمائی، عوامی تحریک کی اوورسیز تنظیم سازی ان کی مصروفیات کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک علالت کے باوجود مجالس العلم کے عنوان سے روزانہ ویڈیو لنک پر تنظیمات اور کارکنان کو لیکچر دے رہے ہیں اور فکری رہنمائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک پارٹی آئین پر نظرثانی، ضمنی و بلدیاتی الیکشن کے امور کی براہ راست نگرانی بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے اور قاتل حکمرانوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے۔ انقلاب کا سفر ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جاری ہے اور جاری رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top