فرانس میں ہونیوالی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں: عامر فرید کوریجہ

ملتان (14 نومبر2015ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کی جانب سے فرانس میں ہونیوالی دہشت گردی کی کاروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں خواجہ عامر فرید کوریجہ، چوہدری فیاض احمد وڑائچ، سردار سیف اللہ خان سدوزئی، ڈاکٹر زبیر اے خان، راؤ عارف رضوی، خواجہ اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ، راؤ وقاراحمد، یاسر ارشاد اور میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا ہے کہ فرانس میں ہونیوالی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ فرانس کے واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردی صرف پاکستان اور عالم اسلام کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کیلئے عالمی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نادان لوگ اسلام اور دہشت گردی کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کی مذموم سازش کرتے ہیں اب اس سازش کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ جب تک عالمی برادری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد نہیں ہوگی دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ اس موقع پر فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی سلامتی اور عافیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top