فرانس: پاکستان عوامی تحریک فرانس کے وفد کی تعزیتی تقریبات میں شرکت، یادگار پر پھول چڑھائے

پیرس (اے کے راؤ) پیرس میں جمعہ کی شب ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 130 افراد جاں بحق اور 350 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس اندوہ ناک واقعے پر فرانس میں تین روزہ سوگ جاری ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے راہنماؤں حاجی محمد اسلم، علامہ حافظ اقبال اعظم، محمد نعیم چوہدری، طاہر عباس گورائیہ، سید ظہیر شاہ، محسن گوندل اور راؤ خلیل احمد نے مختلف تعزیتی تقریبات میں شرکت کی اور دہشتگردی کی مذمت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کی طرف سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں پیرس میں ہونیوالی دہشتگردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور بےگناہ شہریوں کی اموات پر دلی افسوس اور فرانس کے عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسلام کسی ایک بےگناہ کی موت کو پوری انسانیت کی موت قرار دیتا ہے۔ دہشت گرد اسلام کا پرامن چہرہ بدنام کررہے ہیں، اسلام دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف ہے۔ دہشتگردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے اور اس برائی کے خلاف لڑنے کے لئے تمام تر قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا۔

تحریک منہاج القرآن نے دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل ڈاکومنٹ جاری کر کے دہشت گردی کو اسلام سے الگ اور دہشت گردوں کو فکری اعتبار سے تنہا کر دیا ہے اور یہ سعادت بھی تحریک منہاج القرآن کو ہی حاصل ہے جس نے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور فروغ امن کیلئے نصاب مرتب کیا۔ یہ نصاب دنیا کے ہر معاشرے، ہر طبقے اور ہر فرد کیلئے ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top