کوئٹہ: شیخ الاسلام کا تحریک منہاج القرآن بلوچستان کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم کی صدارت میں 12نومبر 2015 کو تحریک منہاج القرآن بلوچستان کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس کے شرکاء میں تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے امیر پیر سید حبیب اللہ چشتی، سابق صوبائی امیر بلوچستان رانا محمد امین، تحریک منہاج القرآن کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر محمد عارف مینگل، تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے نائب امیر محمد اعجاز، ناظم صفدر اقبال، ناظم علماء کونسل عبدالودود مینگل، ناظم مالیات اورنگ زیب وڑائچ، نائب ناظم مالیات عبدالمجید اعوان، ناظم دعوت شاہداقبال، ناظم تربیت محمد ندیم طاہر، ناظم نشرواشاعت عمران جاوید، کوآرڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ عطاءاللہ بلوچ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوئٹہ کے صدر عنایت اللہ شامل تھے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خاص طور پر اجلاس میں ٹیلی فونک گفتگو کی۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے شیخ الاسلام سے تحریک منہاج القرآن بلوچستان اور کوئٹہ رفقاء، وابستگان، اور کارکنان کا تعارف کروایا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی سربلندی ہے اور اسی مقصد کے لیے تحریک منہاج القرآن کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر کارکن اور رفیق کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی زندگیوں میں اخلاق، بھائی چارہ، خدمت خلق اور درد مندی کو اپنائیں تاکہ ہر کارکن اپنی ذات میں خود تحریک کا محرک بن جائے۔ آپ نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت لینے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top