ڈاکٹر بریکے کی قیادت میں ناروے کے وفد کا منہاج القرآن کا دورہ

ڈاکٹر طاہرالقادری کی بین الاقوامی بھائی چارے کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہا
سیکرٹریٹ آمد پر جی ایم ملک، سہیل رضا، شہزاد رسول، طیب ضیاء نے استقبال کیا

لاہور (19 نومبر 2015) ناروے کے وفد نے ڈاکٹر بریکے ہیڈ چرچ آف ستوانگر ناروے کی قیادت میں منہاج القرآن انٹر فیتھ رلیشنز کی دعوت پر مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، شہزاد رسول، نور اللہ صدیقی، طیب ضیاء نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر بریکے نے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں لائبریری، گوشہ درود، کانفرنس ہال، میڈیا سیل کا دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام نے امن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور نارویجن وفد نے ملاقات میں پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کو افسوسناک قرار دیتے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی دہشت گردی کی حالیہ لہر سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا۔ ڈاکٹر بریکے نے کہاکہ اسلام انتہا پسندی کے خلاف ہے اسکا نام بدنام کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ وفد میں ڈاکٹر پاسٹر تھامس، میڈم ٹریگو اور گاسپل مشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مرقس فدا شامل تھے۔ وفد کو ڈاکٹر طاہرالقادری اور منہاج القرآن کی عالمی امن اور بھائی چارے کے قیام کیلئے کی گئی کوششوں اور فروغ امن نصاب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جسے وفد نے بے حد سراہا۔ منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد پر انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر بریکے کی قیادت میں ناروے کے وفد کا منہاج القرآن کا دورہڈاکٹر طاہرالقادری کی بین الاقوامی بھائی چارے کے فروغ کیلئ...

Posted by Interfaith Relations on Wednesday, November 25, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top