ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا معروف صنعتکار فدا حسین کی وفات پر افسوس کا اظہار

مرحوم مدبرانہ سوچ کے حامل محب وطن پاکستانی تھے

لاہور (19 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف صنعتکار فدا حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ بیرون ملک سے مرحوم کے بیٹوں انور حسین اور نعمان حسین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ فدا حسین مرحوم کی دکھی انسانیت کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، مرحوم ایک خدا ترس محب وطن پاکستانی تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، میجر (ر) محمد سعید، شہزاد رسول اور حفیظ الرحمان خان نے بھی فدا حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک محب وطن اور خدا ترس انسان تھے۔ مخلوق خدا کی فلاح کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں دعا بھی کی گئی اور عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کا وفد مرحوم کیلئے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ چہلم میں بھی شرکت کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top