پشاور: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ زینب (رض) کانفرنس
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام سیدہ زینب (رض) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور مرکزی ناظمہ تنظیمات انیلہ الیاس ڈوگر کے علاوہ پشاور یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ام سلمہ، آستانہ عالیہ یکاکوک سے مسز سلطان آغا، فاطمۃ الزہرہ نعت اکیڈمی پشاور کی ہیڈ سیدہ زرتاج بخاری، مولوی محمد امیر شاہ کی بیٹی مس ام بتول نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
اس موقو پر مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد نے پیغام کربلا اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہ کے موضوع پر پرمغز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی زبان اور قلم اس شجاعت و استقامت اور صبر و استقلال کو بیان نہیں کر سکتی جس کا مظاہرہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا میں کیا۔
پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
Syeda Zainub (SA) conference held in Peshawar. Markazi Nazima Dawat Gulshan Irshad delivered the message of Karbala along with Markazi Nazima Tanzeemat Aneela Ilyas Dogar.
Posted by Minhaj-ul-Quran Women League on Friday, November 20, 2015
تبصرہ