پتوکی: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پی پی 182 کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پی پی 182 کا تنظیمی اجلاس 08نومبر کو پتوکی میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کے امیرندیم مصطفائی، تحریک منہاج القرآن پتوکی کے صدر ڈاکٹر الیاس، ناظم تنویر حسین مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک پتوکی کے صدر محمد طیب افضال، سیکرٹری جنرل عامر رضا، منہاج القرآن یوتھ لیگ پتوکی کے صدر ڈاکٹر محمد اکبر، ایم ایس ایم کے محمد عدنان سمیت ڈاکٹر محمد اشرف، اصغر قادری اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد مستقبل کا دعوتی و تنظیمی لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوران یوسی 96 میں پاکستان عوامی تحریک کے اصغر علی قادری پر سردار آصف نکئی کے تشدد کی مذمت کی گئی اور اصغر علی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے درینہ کارکن اور 1987 سے تاحیات رفیق محبوب عالم بھٹی کے وصال پر ان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top