عوامی تحریک احمد آباد کے سینئر نائب صدر اکمل وٹو کے والد کے انتقال پر سینئر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

لاہور (24 نومبر 2015) پاکستان عوامی تحریک منڈی احمد آباد (اوکاڑہ) کے سینئر نائب صدر اکمل وٹو کے والد امین وٹو کے انتقال پر مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، چیف کوآرڈینیٹر میجر(ر) محمد سعید اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما تنویر اعظم سندھو، لطیف مدنی نے بھی اکمل وٹو کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں امین وٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top