چکوال: تحریک منہاج القرآن کی استقبال میلاد ریلی

تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلی نکالی گئی، جس میں حاجی عبدالغفور شیخ، سید سعید شاہ مشہدی، حافظ محمد خان، چوہدری وسیم ظفر ایڈووکیٹ، خواجہ محمد اصغر فاروق ایڈووکیٹ، نئیر اعوان ایڈووکیٹ، راجہ اشیاق ایڈووکیٹ، اشتیاق احمد سیال ایڈووکیٹ، یوسی دلہہ کے چیئرمین سردار عارف خان دلہہ، جنرل کونسل بلدیہ چکوال حاجی اکبر بادشاہ، حاجی محمد صفدر، ، چوہدری نذر حسین، چوہدری ساجد حسین اعوان، ملک غلام حیدر اعوان، توقیر اعوان، توقیر مغل، حاجی محمد صابر، محمد باقر قریشی، غلام رضا اعوان، محمد اعجاز اگرال، طارق محمود اور محمد ارسلان قادری سمیت عشاقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی ریسکیو15 آفس سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی تحصیل چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک عاشقان رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نعتوں پر جھومتے اور نعروں کے جواب دیتے رہے۔ ریلی کے راستوں میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے تھے جہاں عوام الناس نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا۔ یو سی 1 سے اعجاز اگرال کی قیادت میں ایک بڑا جلوس مرکزی ریلی میں شامل ہوا۔ ریلی تحصیل چوک پر پہنچی تو وہاں سٹیج سجایا گیا تھا جہاں نقابت کے فرائض توقیر اعوان ایڈووکیٹ، تلاوت قاری احمد رضا قاری اور نعت عثمان چشتی نے پیش کی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے علامہ وسیم شہزاد نے مختصر خطاب میں کہا کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا تحریک منہاج القرآن کا خاصا ہے۔ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا دم ہر سینے میں بھرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کوشاں ہیں۔ نعیم احمد جہلمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے ساری کائنات میں نور پھیل گیا۔ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے جس پر ہم جنتی بھی خوشیاں منائیں کم ہیں۔

ریلی کی فول پروف سیکورٹی کے فرائض مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ نے احسن انداز میں ادا کیے۔ اس ریلی کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top