لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات جاری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات جاری ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی یکم سے 10 ربیع الاول تک ہونے والی ان محافل سے پہلے مشعل بردار جلوس نکالے جاتے ہیں اور سکالرز سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی لیکچرز دیتے ہیں۔ ان تقریبات میں خواتین و حضرات، طلبہ و طالبات، تاجر، کسان، وکلاء، ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوتی ہیں۔ ضیافت میلاد تقریبات کا نکتہ عروج 11 اور 12 ربیع الاول کی شب عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد ہے جس سے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایمان افروز خطاب ہو گا۔



تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top